مختصر کہانی
پاکستان صرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا نہیں … .فوزیہ شفقت کا فکر انگیز اختصاریہ
مجھے پاکستان کی سیاست کی سمجھ نہیں آتی کہ ن لیگ جو کرپشن اوربدعنوانی کے کارناموں سے بھری پڑی ہے زرداری کے سکینڈل اور کرپشن سے اٹی پڑی ہے بلاول جو پاکستان میں رہتا نہیں پاکستان میں پڑھا نہیں پاکستان کی زبان تک نہیں آتی اگر وہ پاکستان کا حکمران بننے کا خواب دیکھ سکتا ہے تو خان جس نے ہر قدم پر پاکستان کی خدمت کی اپنا پیسہ پاکستان میں لگایا اور اس پر ایک روپے کی کرپشن کوئی مائی کا لال ثابت نہیں کرسکتا تو وہ پاکستان کا حکمران بننے کا خواب کیوں نہیں دیکھ سکتا اسکے خلاف اگر کوئی اور الزام سمجھ میں نہیں آتا تو سیتا وائٹ یاد آجاتی ہے اگر اسکی جوانی کا یہ جرم اسے معاف نہیں کرسکتے تو پھر اپنے ضمیر کو زندہ کریں اور سب کو کٹہرے میں کھڑا کریں مجرموں کو پناہ دے کر پاکستان کے ساتھ غداری نا کریں پاکستان صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ کا نہیں ہے ہم سب کا ہے ۔