ادبی دنیا
بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت پر سید نصیر شاہ مرحوم کا خراج
بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت پر سید نصیر شاہ مرحوم کا خراج
دیس بدر شہزادی آدم خوروں میں تُو آئی کیوں۔۔۔؟
بول کے وحشی صحرا میں پیغامِ بہاراں لائی کیوں ۔ ؟
چلنے لگا ہے تیرا قبیلہ کیوں شبیر کی راہوں پر ؛
درسِ خودی مظلوم کو دینا طنز ہے عالی جاہوں پر
یاد نہیں وہ جبر کہ جب اک منصف کے لب ہلتے تھے
تب بچے تیری انگلی تھامے قیدی باپ سے ملتے تھے
امن کا پرچم لے کے دیوی تو کیا کرنے آئی تھی ۔؟
درندوں کی اس بستی میں تُو کیوں مرنے آئی تھی ۔؟
دیوی تُو نے اپنے خوں کے روشن پھول بکھیرے کیوں ؟
راتوں کے تاریک نگر میں آئیں سانجھ سویرے کیوں؟
اندھوں کے اندھیر نگر میں سورج لے کے آئی کیوں ؟
اتنی راہ گم کردہ ہوئی تھی تیری وہ دانائی کیوں ؟
آج بھی ہیں پامال جیالے کل بھی تھے پامال وہی
سادہ دل سے صید وہی اور صیادوں کے جال وہی