شرافت علی اور انوار علی کا نیا البم دھوم مچانے آ رہا ہے ………..
میانوالی ( ارشد ارشی سے) پاکستان کے معروف فوک سنگر شرافت علی خان اور ان کے چھوٹے بھائی انوار علی خان کا عید والیم تکمیل کے آخری مراحل داخل ہو گیا جس میں 9 گیت شرافت علی خان جبکہ6 گیت انوار علی خان کے شامل ہیں اور میانوالی کے معروف شعراء کرام امیر وٹو آف کندیاں ،
کشف لغاری ،ممتاز خان وتہ خیل ،ناز ،عمران اداس ،امان گنجیال ،اور معروف شاعر یسےٰن ثاقب کا کلام شامل ہے فوک سنگر شرافت علی خان بلوچ ،انوار خان بلوچ نے ’’ نیلاب نیوز نیٹ ورک ‘‘ کے لیئے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا عید کا البم ضلع بھر کی عوام اور مکمل سرائیکی بیلٹ کے علاقوں کے لیے تحفہ ہے انشاء اللہ لوگ اسے پسند کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پر بھر پور محنت کی ہے جوکہ 25رمضان المبارک کے بعد پاکستان بھر میں ریلیز کیا جائے گا یاد رہے کہ سابقہ سال2015 میں بھی دونوں بھائیوں کے عید البم نے بھر پور کامیابی حاصل کی تھی اور انوار علی خان بلو چ کے گیت ،،کوئی روہی یاد کریندی ،،نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی اب بھی لوگوں کو ان کے نئے البم کا شدت سے انتظار ہے ۔