کم عرصہ میں زیادہ کامیابی سمیٹنے والی فنکارہ مالا ۔۔۔ لاہور سے جبار صدیقی کی رپورٹ
کم عرصہ میں زیادہ کامیابی سمیٹنے والی فنکارہ مالا ۔۔۔ لاہور سے جبار صدیقی کی رپورٹ
معروف فلمسٹار اور سٹیج آرٹسٹ مالا بہت ہی کم عرصے میں کامیابی کی وہ سیڑیاں چڑھ چکی ہیں جس کا شوبز کے لوگ تصورہی کرسکتے ہیں خوبصورت فنکار ہ مالاکو فیلڈ میں آئے کوئی زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن اس کے باجود وہ بے پناہ کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں محنت اور لگن کے ساتھ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہیں مالالاہور سمیت پاکستان کے تمام تھیٹر ز پر کام کر چکی ہیں جبکہ متعد د فلموں میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہامنوچکی ہیں مالا کا کہناہے کہ فن کسی کی میراث نہیں جو محنت کرتاہے وہ اچھا فنکا رکہلاتاہے اور میری کوشش ہے کہ فنی دنیامیں بہت آگے تک جاؤں سینئر کا احترام کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں اور آج جوکچھ بھی ہوں اپنے سینئرز کی وجہ سے ہوں مالا کا کہناہے کہ فنی دنیامیں آگے بڑھنے کیلئے کسی کو سیڑھی نہیں بناناچاہتی بلکہ اپنی محنت او رلگن سے ہی آگے بڑھنا چاہتی ہوں ،میرا یقین ہے کہ اللہ پاک انسان کو اُس کی محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے۔