شریف اکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات پاکستان لاہور میں محفل مشاعرہ
ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات پاکستان لاہور میں محفل مشاعرہ
ممتاز شاعر حکیم سلیم اختر نے صدارت کی ، کراچی سے شاعرہ ماہ نور خانزادہ چیف گیسٹ تھیں
جبکہ اقبال را ہی اورممتاز راشد لاہوری مہمان اعزاز
نظامت کے فرائض ولایت احمد فاروقی نے سرانجام دیئے ،فاطمہ رضوی نے مشاعرہ آرگنائز کرنے میں ڈائریکٹر پاکستان کی معاونت کی
لاہور(ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی جرمنی؍اپنا انٹر نیشنل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروغ علم وادب میں مصرو ف عمل شریف اکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات پاکستان کے پنجاب آفس لاہور میں ایک پر وقار اور خوب صورت محفل مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ممتاز شاعر و دانشور اور خواجہ فرید سنگت پاکستان کے روح روان حکیم ملک سیلم اختر نے کی ۔ کراچی سے آئی ہوئی معروف شاعرہ ماہ نور خانزادہ نے بطور مہمان خصوصی مشاعرہ میں شرکت کی جبکہ سینئرشعراء محمد ممتاز راشد لاہوری اور اقبال راہی گیسٹ آف آنر تھے نظامت کے فرائض اکیڈمی کے ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی نے سرانجام دیئے اور ڈائریکٹر سوشل ریلیشن لاہور فاطمہ رضوی نے مشاعرہ آرگنائز کرنے میں معاونت کی محفل مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قر آن پاک سے ولایت احمد فارقی نے کیا جس کے بعد ڈائریکٹر لاہور شاہین بھٹی نے ہدیہء نعت بحضور سرورِکائنا ت ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد فاطمہ رضوی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شعرائے کرام اور مہمانان گرامی کو خو ش آمدید کہا، اس موقع پر شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر پاکستان نے فروغ علم وادب کے حوالے سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقیم چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کی قیادت میں کی جانے والی خدمات سے متعلق شرکا ء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف اکیڈمی جرمنی اب تک الحمراء لاہور میں تین عالمی کنونشنز کا انعقاد چکی ہے جس میں درجنوں شاعروں ، ادیبوں،دانشوروں ، صحافیوں، سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شریف اکیڈمی ایوارڈز، شیلڈز، میڈلز، اسناد اور ڈگری آف آنر پیش کرچکی ہے اور اس سلسلے کا چوتھا سالانہ کنونشن انشاء اللہ روا ں سال نومبر میں الحمرا لاہور میں منعقد ہوگا جس میں جرمنی سے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد خود تشریف لائیں گے اس کے بعد ولایت احمدفاروقی نے اپنی ایک اردو اور ایک پنجابی غزل سنا کر داد حاصل جس کے بعد اکیڈمی ادبیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جمیل نے اپنا کلام سنایا مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کرنے والوں میں حکیم ملک سلیم اختر،ماہ نور خانزادہ، ممتاز راشد لاہوری، اقبال راہی، شاہین بھٹی، فاطمہ رضوی،فراست بخاری، میجر( ر) خالد نصر،اعجاز منطور عادل، نسیم فضل، روبینہ راجپوت، ریحانہ شبیر،سلیم صابر، ندیم شیخ، توقیر احمد شریفی،افضل ساجداوراعجاز راناکے اسمائے گرامی شامل ہیں۔اس موقع پرانٹر نیشنل تھنک ٹینک پاکستان گلوبل فورم لندن کے چیئرمین اور معروف اکانومسٹ محمد امین خالد ، حبیبہ خاور، اور ڈاکٹر سید نذیر احمد نے بطو ر خاص شرکت کی۔ مشاعرہ میں شریک معزز مہمانوں نے اس حوالے سے شفیق مراد او ر ان کی پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایاتقریب کے آخر میں محمد امین خالد نے اکیڈمی کی جانب سے تمام شعرائے کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا امید ہے شعرائے کرام نظریہ پاکستان کی ترویج اور اشاعت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔آخر میں شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے سلیم کاوش کاشعری مجموعہ ’’متاعِ اشک ‘‘ماہ نور خانزادہ کو فاطمہ رضوی نے پیش کیاجبکہ ممتا ز راشد لاہو ی نے اور اقبال راہی نے بھی چیف گیسٹ ماہ نور خانزادہ کو اپنے میگزین خیال وفن اور تارکین وطن پیش کیے اس موقع پر ممتازراشد لاہور ی نے اپنا ادبی مجلہ خیال و فن شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر پاکستان و ناظم مشاعرہ ولایت احمدفاروقی کو پیش کیا جس کے بعد شرکاء کی چائے اور سنیک سے تواضع کی گئی۔