کھیل

’’نہیں ہے نا اُمید اقبال سیالکوٹین پاکساتنی ٹیم سے‘‘ (تبصرہ )

کون کہتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس ورلڈ کپ کی کمزور ٹیم ہے ؟
احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وہ پاکستانی جو آج پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑا رہے ہیں ،
کبھی آپ دوسری ٹیموں کے شیر بنا کر پاکستان کی ٹیم کو بلی ثابت کر رہےہیں اور کبھی اپنے کھلاڑیوں پر فقرے بازی کرکے انکی تذلیل کر رہے ہیں ،
ارے بھائی ہماری ٹیم ایک بھرپور متوازن ٹیم ہے
ذرا یہ تو بتائیں کہ ایک میچ جیتنے کے لئے کتنے کھلاڑی بھرپور کھیل پیش کرتے ہیں ؟
کیا سارے بلے باز سنچریاں کرتے ہیں ؟
کیا سبھی باؤلر پانچ پانچ وکٹیں لیتے ہیں ؟
کیا ہر فیلڈر دو تین کیچ پکڑتا ہے ؟
نہیں ایک میچ میں عمومی طور پر ایک ہی بلے باز زیادہ سکور کرتا ہے یا اوسطا ایک دو بلے باز تھوڑا تھوڑا سکور کرتے ہیں
اور اسی طرح ایک دو باؤلر ہی اپنی نپی تلی باؤلنگ سے دوسری ٹیم کو ڈھیر کرتے ہیں .
پاکستان کے پاس احمد شہزاد جیسا ورلڈ کلاس اوپنر ہے محمد حفیظ ہے اسکے بعد عمر اکمل سرفراز احمد اچھا ہٹر ہے
اور باولنگ میں ہمارے پاس سب سے بڑھ کر محمد عامر جیسا ہیرا ہے محمد عرفان اور وہاب ریاض ہے
ارے بھائی پوری کی پوری کوئی بھی ٹیم اچھا نہیں کھیلتی
دو یا تین کھلاڑی ہی اچھا کھیلتے ہیں
کیا ہوا جو ہمارے شاہین کچھ عرصہ سے فارم میں نہیں ہیں
ہو سکتا ہے کہ اللہ کرے اس ٹورنامنٹ میں انکی کھوئی ہوئی پرفارمنس واپس آجائے ؟
خدارا اگر آپ اپنے ملک کی ٹیم کو سپورٹ نہیں کر سکتے تو
کم از کم انکی تذلیل کرنے کا حق آپ کو نہیں دیا جاۓ گا ،
جو مرضی کر لینا لیکن پہلے انکو اپناکھیل تو پیش کرنے دو

Back to top button