ادبی دنیاسماجیاتفن و ثقافت
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئر پرسن حلقہ اربابِ سُخن اسکندر آباد ڈاکٹر لبنیٰ آصف مغل کا کلام
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئر پرسن حلقہ اربابِ سُخن اسکندر آباد ڈاکٹر لبنیٰ آصف مغل کا کلام
"عورت میٹھا خواب”
عورت پھول ہے عورت خوشبو
عورت ہار سنگهار
عورت کے من موہن روپ سے
روشن ہے سنسار
عورت ماں ہے عورت بیٹی
عورت ہی بہنا ہے
جس سے شان بڑھے جیون کی عورت وہ گہنا ہے
عورت نغمہ عورت سپنا
عورت ہے تعبير
عورت نرم ملائم نرمل
کرنوں کی تصویر
عورت موج ہے عورت کشتی
عورت ہی گرداب
عورت ہے پاتال سے گہری
عورت ہے پایاب
عورت ہے معراج محبت
عورت ہے مہتاب
عورت ہے اک اٹل حقیقت
عورت میٹھا خواب
عورت گر میدان میں اترے
دودھاری تلوار
ریزہ ریزہ کر سکتی ہے
لوہے کی دیوار