شخصیاتکھیل

عمران خان کے لیئے عزت ، دولت اور شہرت ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کا انعام ( تحریر اقبال سیالکوٹین )

عزت ، دولت ، شہرت ،
یہی تین چیزیں انسان کی زندگی میں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ناں ؟
عمران خان کو عزت کی کمی تھی کیا ؟
کیاعمران خان سیاست میں عزت کمانے کی خاطر آیا تھا ؟
ہر زی شعور انسان کو بخوبی علم ہے کہ سیاست میں پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں
سیاست میں کوئی عزت نہیں ہے
اور یہ عزت عمران خان کے پاس اس وقت بھی تھی جب وہ کرکٹ کے میدانوں میں چھایا ہوا تھا
دولت ؟
کیا عمران خان کو دولت کا لالچ ہے تھا ؟
کیا عمران خان دولت کے حصول کی خاطر سیاست کودا ؟
بات اگر روپے پیسے کی ہے تو عمران خان کو دولت میں شروع دن سے ہی کوئی دلچسپی نہیں ہے ،
اسکا ایک بڑا ثبوت میں دیتا ہوں آپکو
عمران خان ان دنوں انڈیا میں ہونے والے T20 کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک ہندوستانی سپورٹس چینل پر آدھ گھنٹہ بیٹھ کر کمنٹری کرے گا
اور جانتے ہیں اسکا معاوضہ کتنا ملے گا کپتان کو ؟
چار کروڑ روپے
جی ہاں چار کروڑ روپے
ذرا سوچیں کہ وہ بندہ جو صرف آدھے پون گھنٹے کا چار کروڑ روپے معاوضہ لینے کا حق رکھتا ہے اگر وہ سیاہ ست کو چھوڑ کر مستقل طور پر کسی سپورٹس چینل پر کمنٹری کرنے کا معاہدہ کر لے
یا پھر کسی بھی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ سمبھال لے تو اسکی آمدن کیا ہوسکتی ہے ؟
اگر عمران خان کے شاگرد وسیم اکرم اور وقار یونس کوچنگ یا کمنٹری کرکے کروڑوں روپیہ لے رہے ہیں تو ذرا سوچیں کہ
عمران خان جو کہ صدی کا بہترین کپتان قرار دیا گیا تھا
جی ہاں ایک سو سال کا بہترین کپتان سر عمران خان دی گریٹ
تو ذرا سوچیں کہ اس بندے کا معاوضہ کیا ہو سکتا ہے ؟
رہ گئی بات شہرت کی تو سنیں
گئے وقتوں کی بات بتاتا ہوں جب ہندوستان کی صف اول کی اداکارائیں جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہوا کرتی تھیں
جن میں زینت امان ریکھا اور ان جیسی کئی اداکارائیں عمران خان پر جان نچھاور کرتی تھیں
اور آج بھی عمران خان پاکستان یا پاکستان سے باہر جس خاتون کے ساتھ عقد کا پیغام بھیجے اسکو ہاں میں ہی جواب ملے گا
آج بھی لاکھوں خواتین عمران خان کی وجاہت اور اسکی کرشماتی شخصیت کی اسیر ہیں
آج بھی عمران خان جہاں کہیں کسی بھی ملک میں جاتا ہے تو اسکو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے
کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان ایک ایماندار اور محب وطن انسان ہے
یاد رکھیں عمران خان کو اگر عزت دولت یا شہرت میں سے کسی چیز کی بھوک ہوتی تو وہ اسے سیاست سے باہر رہ کر بھی میسر تھیں
لیکن عمران خان نے سیاست کا میدان صرف اور صرف پاکستان کی عوام کو انکے حقوق دلانے کے لئے چنا ہے
اور شکریہ عمران خان کہ آپ نے اس قوم کے نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدا کیا
ورنہ ہم ابھی تک زرداری اور نواز شریف کی ہی غلامی کر رہے ہوتے
شکریہ عمران خان

Back to top button