ادبی دنیا
اردو ادیب ڈاکٹر اسلم فرخی انتقال کر گئے
اردو کے مایہ ناز ادیب ڈاکٹر اسلم فرخی آج طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ڈاکٹر اسلم فرخی نے طویل عرصہ تک کراچی یونیورسٹی میں اردو ادب کی تعلیم دی۔ وہ ایک ممتاز نقاد، ٰبلند پایہ خاکہ نگار، شاعر اور سب سے بڑھ کر ایک انتہائی محبت کرنے والے استاد تھے۔ وہ 23 اکتوبر 1923 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ڈاکٹر فرخی نے ریڈیو پاکستان پر بھی خدمات سرانجام دیں ۔
مرحوم کی نمازجنازہ کل جمعرات (16 جون 2016) کو بعد نماز ظہر، مدنی مسجد، بلاک 5 ، گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی اور تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔