ادبی دنیا

جل پری سے پروفیسر راشدہ ماہین ملک کی ملاقات

ہوائے دل, مِرا شوق ِسفر نہیں جاتا
اُدھر بھی جاتا ہوں رستا جدھر نہیں جاتا
……………………………………………….
جل پری… رات کے پچھلے پہر میرے ساتھ ھے اور میں اُس کی پیاری پیاری سنگت پر واری واری ہو رہی ہوں…. جل پری نے میرا بہت انتظار کیا.. آج میں جا کر اُسے اپنے ساتھ لے آئی… 15032871_994310004014485_216584759836186752_n
کب سے یہ تحفہ اکادمی ادبیات میں میرا منتظر تھا.. سعود جی بہت شکریہ ..آپ نے تو تب ہی جل پری کو مجھے ملنے کو روانہ کر دیا تھا جب سے وہ آپ کے ہاتھ آئی تھی.. مگر میں نے ہی دیر کری..
آئیے پیارے دوستو آپ کو بھی جل پری سے ملواؤں… 14900496_988947934550692_691582406581443931_n
…………..
رُکو! میں کوہ ِفروزاں سے آگ لے آوں
یہ عہد ِشب نہ یونہی بے نشاں چلا جائے
جو صدق زاد ہوں, رُک جائیں ‘لفظ ہوں کہ رفیق
تو آگ ساتھ رہے اور دھواں چلا جائے
………………………..
اے عشق ِسینہ سوز مِرے دل سے دل ملا
اور یوں کہ بس کلام ہو اور گفتگو نہ ہو
میں خاک ڈالتا ہوں زر و سیم ِحرف پر
اے یار ِ بے مثال اگر ان میں تو نہ ہو
………………………….
جہاں خلوص میں گرہیں دکھائی دینے لگیں
میں اُس کے بعد وہاں عمر بھر نہیں جاتا
کسی سے ربط ِمحبت بحال کرنے کو
میں دل سے کہتا ہوں, جاتا ہوں, پر نہیں جاتا
…………………………..
قیام جیسی کوئی حالت ِسفر ہے مِری
ہوا میں جیسے پرندہ ٹھہر نہیں جاتا
بہت قریب ھے اگرچہ دماغ سے مرا دل
مگر میں کام کے وقفے میں گھر نہیں جاتا
………………………..
وہ ناچتا ہوا جنگل وہ جاگتا ہوا خواب
وہ مور پھر مِرے باغات میں نہیں آیا
………………………..
میں ڈھونڈتا ہوا آیا ہوں زندگی اپنی
میں تم سے شوق ِ ملاقات میں نہیں آیا
نجانے کب سے اُسی ایک پل کے ہاتھ میں ہوں
وہ ایک پل جو مِرے ہاتھ میں نہیں آیا
میں جان دے کہ بھی دنیا کو تیرا عشق نہ دوں
یہ تاج ِزر مجھے خیرات میں نہیں آیا
************* Saud Usmani

Back to top button