* شرم سے چور ہوگیا شیطاں *
رمضان المبارک کے دوران شیطان کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے بند کر دیا جا تا ہے ۔ تاکہ مسلمان آزادی کے ساتھ رحمتوں ، برکتوں اور اللہ پاک کی جانب سے مغفرت کے وعدے کے صحیح معنوں میں حقدار قرار پائیں ۔ اس مہینے میں انسان کو بہکانے والی قوتیں جوشیطان کی پیروکار ہوتی ہیں وہ غیر موثر ہو جاتی ہیں ۔ نیکوں کا ثواب کئی درجے بڑھا دیا جا تا ہے ۔ لیکن نیکیوں کے اس موسمِ بہار میں ہمارے ہاں جو چور بازاری ، لوٹ مار ، مہنگائی دیکھنے کو ملتی ہے اُس پر بحیثیتِ مسلمان ہمارا سر شرم سے جھُک جاتا ہے ۔احمد نثار اردو کے قادر الکلام شاعر ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کلام پیشِ خدمت ہے ۔
شرم سے چور ہوگیا شیطاں
٭٭٭٭
کارِ انساں پہ رو گیا شیطاں
کیسے الزام ڈھوگیا شیطاں
کام انساں کا نام شیطاں کا
نام بدنام ہوگیا شیطاں
آدمی آدمی کا دشمن ہے
بیج کیسے یہ بوگیا شیطاں
اپنے بھائی کے خون کا پیاسا
آج انسان ہو گیا شیطاں
آج انساں نہیں رہا جگ میں
لے کے آرام سوگیا شیطاں
وہ کرشمے دکھائے انساں نے
شرم سے چور ہوگیا شیطاں
آج ڈرنے لگا ہے انساں سے
اپنی اوقات کھو گیا شیطاں
چل سکی جب نثارؔ پر نہ کوئی
اپنے آنسو پرو گیا شیطاں
٭٭٭٭
شاعر : احمد نثارؔ
09325811912
Email : [email protected]