شاعری

"یہ جوانی نہیں”

ردافاطمہ

درد بھی زرد ہے
یہ ہرا کیوں نہیں؟
اِسکی نسلوں میں وحشت ملی
دندناتی اداسی کے نرغے میں آسیب زادی ملی
اور نئی اِک روایت ملی !!
حال میں زندگی کی حکایت نہیں
شعر میں بھی طراوت نہیں
نظم تو نظم ہے یہ کہانی نہیں
کیا کہوں!! کیا ملا !! کیا نہیں
ٹھیک ہے سب مگر اے خدا !!! یہ جوانی نہیں!!!

Back to top button