شاعری

میانوالی کی معروف شاعرہ بلقیس خان کا بارگاہِ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت

نعتِ رسول مقبول ﷺ

اس طرف آپ کی بس ایک نظر ھو جائے
دل مرا..میرے شہا طیبہ نگر ھو جائے

میں محمد(ﷺ) کی غلامی میں رھوں مدح کناں
آرزو ہے کہ یونہی عمر بسر ہوجائے

سبز گنبد کا کبھی میں بھی کروں نظّارہ
اے خدا ..!میری دعا میں بھی اثر ہوجائے

میرا ایماں ھے مرے حال سے واقف ھیں حضور
میں ادھر تڑپوں اُدھر اُنکو خبر ھو جائے

یا نبی کر دیں عطا شہرِ مدینہ کی شبیں
یا نبی اب شبِ ھستی کی سحر ھو جائ
(بلقیس خان )

Back to top button