مختصر کہانی
تم جیتو یا ہارو ہمیں تم پر ناز ہے ۔ ” فوزیہ شفقت کا فکر انگیز اختصاریہ
تم جیتو یا ہارو ہمیں تم پر ناز ہے ۔
یہ سوچ رکھنے والوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیڑا غرق کیا ہے بلکل ایسے ہی جیسے حد سے زیادہ پیار کرنے والی ماں اپنے بیٹے کی ہر غلطی پر پردہ ڈال کر اسکا منہ ماتھا چوم کر اسکا دفاع کرتی ہے اور اسکی بیڑیوں میں وٹے ڈال دیتی ہے ۔ ہونا تو یوں چاہیے کہ ایک ادھ غلطی کے بعد ماں کو چاہیے چھتر اتار کر اسکے سر پر مارے اور اسکو بتاے ہم تمہارے ساتھ ہیں تمہارا اور اپنا دونوں کا بھلا چاہتے ہیں اس لیے تمہارا دماغ درست کرنا ضروری بہت ضروری ہے ۔